اہم خبریں

آج بروز اتوار 11 اکتوبر پیٹرول اور ڈیزل کی تازہ ترین قیمتیں

اسلام آباد (اے بی این نیوز) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کرتے ہوئے آئندہ تین روز کے لیے پیٹرول 66 پیسے فی لیٹر سستا جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 52 پیسے فی لیٹر مہنگا کر دیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق 10 اکتوبر سے 12 اکتوبر 2026 تک کے لیے کیا گیا ہے۔

وزارتِ پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت 398 روپے 96 پیسے سے کم کرکے 398 روپے 30 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 395 روپے 72 پیسے سے بڑھا کر 396 روپے 24 پیسے فی لیٹر کر دی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے وفاقی حکومت کے مقررہ طریقہ کار کے تحت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کیا ہے۔ قیمتوں میں تبدیلی عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں، پریمیم اور دیگر متعلقہ اخراجات کو مدنظر رکھتے ہوئے کی گئی ہے۔

حکومت کی جانب سے جاری کردہ نئی قیمتوں کے مطابق پیٹرول صارفین کو معمولی ریلیف ملا ہے، تاہم ڈیزل کی قیمت میں اضافے سے ڈیزل استعمال کرنے والے صارفین کے اخراجات بڑھ گئے ہیں۔
مزیدپڑھیں: ریاض ایئرپورٹ پر فضائی آپریشن معطل، 90 پروازیں منسوخ

متعلقہ خبریں