اسلام آباد(اے بی این نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا جس میں خیبرپختونخوا کی صورتحال سے متعلق اہم آئینی اور انتظامی فیصلے کیے جانے کا امکان ہے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج ہوگا جس میں وفاقی وزرا شرکت کریں گے۔
اجلاس میں خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتحال، بڑھتی دہشت گردی کا جائزہ لیاجائے گا جبکہ وفاقی کابینہ کے پی میں دہشت گردی کے بڑھتے واقعات، سکیورٹی چیلنجز، انتظامی صورتحال پر غور کرے گی۔
اس کے علاوہ خیبرپختونخوا میں امن واستحکام کی بحالی،گورننس سےمتعلق امور کابینہ اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہیں جبکہ خیبرپختونخوا کی صورتحال پر پولیس اور حساس اداروں کی خصوصی رپورٹس وزیراعظم اور وفاقی کابینہ کے سامنے پیش کیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ اجلاس میں خیبرپختونخوا کی صورتحال سے متعلق اہم آئینی اورانتظامی فیصلے متوقع ہیں۔
مزیدپڑھیں: سعودی عرب ،ریاض ایئر پورٹ پر حملے میں 12 افراد جاں بحق،309 زخمی















