اسلام آباد (اے بی این نیوز) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے خبردار کیا ہے کہ اگر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے گورنر ہاؤس پر چڑھائی کی تو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو غیر قانونی اقدام کے الزام میں گرفتار کرنے کا حکم دیں گے۔
قومی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے پی ٹی آئی کے ساتھ مزید مذاکرات کے امکان کو مسترد کردیا۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں گورنر راج کے نفاذ، ایمرجنسی یا دونوں اختیارات کے استعمال سے متعلق امور پر بات چیت ہوئی ہے۔
گورنر خیبرپختونخوا کے مطابق ان معاملات پر حتمی فیصلہ کابینہ اجلاس میں کیا جائے گا۔ صوبے میں ممکنہ آئینی اقدامات سے متعلق حتمی صورتحال کابینہ کے فیصلوں کے بعد واضح ہوگی۔
مزیدپڑھیں: آج بروز اتوار11 اکتوبر صرافہ بازار میں سونے کی تازہ ترین قیمت















