وزیراعظم پاکستان زلزلہ زدگان سے اظہار یکجہتی کیلئے ترکیہ پہنچ گئے

انقرہ (نیوزڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف زلزلہ زدگان سے اظہار یکجہتی کے لیے ترکیہ پہنچ گئے۔ایوی ایشن ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے خصوصی طیارے نے ترکیہ کے انقرہ ائیرپورٹ پر لینڈ کیا۔ترکیہ کے حکام کی جانب سے وزیراعظم شہباز شریف اور پاکستانی وفد کا انقرہ ائیر پورٹ پر استقبال کیا گیا۔وزیراعظم پاکستانی عوام کی طرف سے ترکیہ اور شام سے تعزیت کا اظہار کریں گے۔وزیراعظم پہنچتے ہی ترکیہ کے صدر طیب اردوان سے ملاقات کریں گے، ترکیہ کے صدر سے ملاقات میں وزیر اعظم شہباز شریف امدادی سرگرمیوں کے حوالے سے بات کریں گے۔وزیراعظم شہباز شریف اور طیب اردوان ترکیہ کے تباہ شدہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔