راولپنڈی( اے بی این نیوز )محکمہ خوراک راولپنڈی نے فلور ملز کی ہرتال کو ناکام بنانے کیلئے منصوبہ ترتیب دے دیا۔راولپنڈی کی 200 ملوں میں 148 مل مالکان ہڑتال میں شامل ہوئے ہیں، ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ اللہ دتہ ثاقب کے مطابق ہڑتال میں شامل نہ ہونے والی 52 ملوں کو یومیہ 4900 میٹرک ٹن گندم فراہم کرینگے، دو سو ملوں کا کوٹہ 52 ملوں میں تقسیم کیا جائے گا، راولپنڈی میں سستے آٹے کی ترسیل معمول کے مطابق جاری رہے گی،شہریوں کیلئے ٹرکنگ پوائنٹس پر بھی آٹا دستیاب ہوگا سستا آٹا کی فراہمی میں کوئی رکاوٹ نہیں آئی اور نہ ہی آئندہ آئے گی.چند مل مالکان گندم اور آٹے کا مصنوعی بحران پیدا کرنا چاہتے ہیںفلور مل ایسوسی ایشن کو ناکام بنانے کیلئے محکمہ خوراک نے پلان بنا لیاہے















