اسلام آباد(اے بی این نیوز)پاکستان میں عام انتخابات کی بجائے قومی حکومت بننے کی افواہیں گردش کرنے لگیں۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ملک کی خراب معاشی صورتحال کے بعد بعض سیاسی قوتوں نے عام انتخابات کی بجائے پہلے ملک کو معاشی طور پر مضبوط بنانے کیلئے سر جوڑ لیئے ہیں تاکہ عام انتخابات کے بعد جو بھی سیاسی قیادت سامنے آئے اسے معاشی طور پر مستحکم پاکستان ملے۔ذرائع کے مطابق اس سلسلہ میں کام شروع ہوچکا ہے۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ ماہ اپریل میں قومی حکومت بننے کے زیادہ امکانات ہیںتاہم سینئر سیاستدانوں نے اس بات پر زور دیا ہے کہ جمہوری عمل کے تسلسل کو جاری رہنا چاہیئے اور عام انتخابات وقت پر ہونے چاہیئں۔















