Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

موجودہ مہنگائی کا تمام تر سہرا عمران خان کی حکومت کوجاتاہے،مولانا عبدالغفور حیدری

تربیلاغازی(نیوزڈیسک)سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر اور جے یو آئی (ف) کے مرکزی جنرل سیکرٹری سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ پی ٹی آئی حکومت نے کیا تھا،نئی شرائط کا جائزہ ہم لیں گے،پیر کو میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر اور جے یو آئی (ف) کے مرکزی جنرل سیکرٹری سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہاکہ موجودہ مہنگائی کا تمام تر سہرا عمران خان کی حکومت کوجاتاہے،قومی اسمبلی اپنی آئینی مدت پوری کرے گی، الیکشن کمیشن کو چاہیے کہ وہ کے پی کے اور پنجاب میں عام انتخابات عدلیہ کے حکم کے مطابق کروائے۔