قومی اسمبلی کی 33 نشستوں پر ضمنی انتخابات،پی ٹی آئی نے 19مارچ کو انتخابات کے انعقاد کا مطالبہ کر دیا

اسلام آباد (اے بی این نیوز   )قومی اسمبلی کی 33 نشستوں پر ضمنی انتخابات کا معاملہ،پاکستان تحریک انصاف نے 16مارچ کی بجائے 19مارچ کو انتخابات کے انعقاد کا مطالبہ کر دیا مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر کا سیکرٹری الیکشن کمیشن آف پاکستان کو خط لکھ دیا، اسد عمر نے کہا الیکشن کمیشن قومی اسمبلی کی 33 نشستوں پر ضمنی انتخابات کے انعقاد کر شیڈول جاری کر چکا ہے،الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات کے لئے جمعرات کا دن مقرر کیا ہے، جمعرات معمولہ کار کا دن ہے عوام کا بڑھا حصہ اپنے نجی و سرکاری امور کی انجام دہی میں مصروف ہوگا،ورکنگ ڈے پر پولنگ کروانے سے ووٹرز کے بڑھے حصے کے ووٹ کے حق سے محرومی کے امکانات ہیں ،اگر مقامی طور پر چھٹی کا فیصلہ کیاجاتا ہے تو بھی ٹرن آوٹ پر منفی اثر کے امکانات ہیں ،الیکشن کے انعقاد کی تاریخ میں معمولی سی تبدیلی سے انتخابی عمل میں ووٹرز کی شرکت کی حوصلہ افزائ ہوگی،الیکشن کمیشن اپنے شیڈول پر نظر ثانی کرے اور جمعرات کی بجائے اتوار 19مارچ کو ان 33 حلقوں میں انتخاب کرائے۔