• سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کی نماز جنازہ ملیر کینٹ کراچی میں ادا ، فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کردیا گیا
  • کراچی ( اے بی این نیوز  )سابق صدر پرویز مشرف کی نماز جنازہ میں جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد، سابق آرمی چیف جنرل ریٹائر قمر جاوید باجوہ، جنرل ریٹائر اشفاق پرویز کیانی ،ایم کیو ایم کے رہنما خالد مقبول، مصطفیٰ کمال، فاروق ستار اور فروغ نسیم سمیت دیگر نے شرکت کی ،بعدازاں پرویزمشرف کی آرمی قبرستان میں فوجی اعزازکے ساتھ تدفین کی گئی۔ سابق صدر جنرل (ر) پرویزمشرف دبئی میں انتقال کرگئے تھے وہ طویل عرصے سے امریکن اسپتال دبئی میں زیرعلاج تھے۔