اسلام آباد ( اےبی این نیوز )بھارت نے اسرائیلی ساختہ ڈرونز کے ذریعے لاہور، شورکوٹ اور راولپنڈی میں حملے کی کوشش کی،آئی ایس پی آرکے مطابق پاکستانی فضائی دفاع نے دشمن کے ان حملوں کو بروقت ناکام بنا دیاتمام ڈرون مار گرائے گئے، کسی قسم کا جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔نورا یئر بیس ، مرید اور شورکوٹ ایئر بیس کو نشانہ بنایا گیا۔ بھارت نے افغانستان پر ڈرون حملے کیے ۔ایئر فورس کے تمام اثاثے محفوظ ہیں۔اب تک کی اطلاعات کے مطابق پاک فضائیہ کے املاک محفوظ ہیں۔
بھارت نے فضا سے زمین پر میزائل داغے ہیں۔بھارت نے افغانستان میں بھی میزائل داغے اور ڈرون حملہ کیا۔بھارت اب ہمارے جواب کا انتظار کرے۔
