لندن ( اے بی این نیوز) بھارت کی کراچی پورٹ پر حملے کی تیاری ،جنگی بحری بیڑا تعینات،ٹیلی گراف کا دعویٰ۔ بیڑے کے کچھ جہازوں پر براہموس سپرسونک کروز میزائل نصب کئے گئے ہیں۔ برطانوی اخبار کے مطابق بھارتی جنگی بیڑا پاکستانی ساحل سے 300سے 400میل کے فاصلے پر موجود،ہے۔
بھارت کا پاکستان پر جارحانہ اقدام،کراچی پورٹ کر نشانہ بنانے کیلئے بحری بیڑا تعینات کیا ہے۔ بیڑے میں ایئرکرافٹ کیریئر ،ڈسٹرائرز،فریگیٹس اور اینٹی سب میرن جہاز شامل ہیں ۔
رپورٹ کے مطابق یہ بحری بیڑا پاکستانی ساحل سے 300 سے 400 میل کے فاصلے پر موجود ہے۔ پاکستان کی 60 فیصد تجارت کراچی بندرگاہ سے ہوتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق بحری بیڑے میں طیارہ بردار بحری جہاز، ڈسٹرائر، فریگیٹس اور اینٹی سب میرین بحری جہاز شامل ہیں، کچھ بحری جہاز براہموس سپرسونک کروز میزائلوں سے لیس ہیں۔
اخبار کے مطابق بھارت کے اس اقدام نے دونوں ایٹمی طاقتوں کے درمیان کشیدگی کو نئی بلندیوں پر پہنچا دیا ہے اور بھارت کے اس اقدام سے عالمی سطح پر تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بحری بیڑے کو ایسی جگہ پر تعینات کیا گیا ہے جہاں سے پاکستان کی سب سے بڑی بندرگاہ کراچی کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔دوسری جانب کراچی پورٹ کے مطابق آج بندرگاہ پر 5 بحری جہاز لنگر انداز ہوئے اور 6 روانہ ہوئے جب کہ 4 جہاز بندرگاہ پر پہنچنے کے لیے بندرگاہ کے باہر انتظار کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں :گجرات ،جلالپورجٹاں میں فضا میں 2 ڈرونز کو ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی تباہ کر دیا گیا