اہم خبریں

پولیس اہلکار بھی ہنی ٹریپ میں ملوث، ملزمان گرفتار، حیران کن انکشافات

لاہور ( اے بی این نیوز )لاہور میں پولیس اہلکار بھی ہنی ٹریپ کے گھناونے کھیل میں ملوث پائے گئے، جس کے نتیجے میں 3 خواتین سمیت 7 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

کوٹ لکھپت پولیس نے ہنی ٹریپ میں ملوث 3 خواتین اور 4 مردوں کو گرفتار کیا، جن میں عاصم، وقاص، احمد، ابرار، نورین، کرن اور فریحہ شامل ہیں۔ خواتین ملزمان سوشل میڈیا کے ذریعے لڑکوں سے دوستی کرتی تھیں اور پھر انہیں مختلف لوکیشنز پر واقع فلیٹس میں بلاتی تھیں۔ وہاں پہنچ کر وہ اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر لڑکوں پر تشدد کرتیں۔

پولیس کے مطابق، ملزمان دوران تشدد لڑکوں کی برہنہ ویڈیوز بناتے اور بھاری رقم کا مطالبہ کرتے تھے۔ رقم نہ دینے پر وہ ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کی دھمکی دیتے تھے۔ تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی کہ ملزمان اب تک 50 سے زائد افراد کو ہنی ٹریپ کا شکار بنا چکے تھے۔

ملزمان کے قبضے سے 7 موبائل فونز، ہتھکڑی، پستول، 55 ہزار روپے نقد اور دیگر سامان برآمد کیا گیا۔ گرفتاریاں سوشل میڈیا، موبائل فون ٹریسنگ اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے عمل میں آئیں۔

متعلقہ خبریں