اہم خبریں

عدالت کی جا نب سےدعا زہرہ اور ظہیر کا نکاح درست قرار

کراچی ( اے بی این نیوز )مشہور زمانہ کیس میں عدالت نے دعا زہرہ اور ظہیر کا نکاح درست قرار دے دیا

کراچی کی مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں زیر سماعت کیس میں دعا زہرہ کی تنسیخ نکاح کی درخواست پر فیصلہ سنایا گیا۔

عدالت نے دعا زہرہ اور ظہیر کا نکاح درست قرار دیتے ہوئے نکاح نامہ جعلی قرار دینے کی درخواست مسترد کر دی۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ تنسیخ نکاح کے لیے متعلقہ فورم سے رجوع کیا جائے۔

یہ بھی یاد رہے کہ قبل ازیں عدالتی حکم کے تحت دعا زہرہ کی کسٹڈی ان کے والدین کے حوالے کر دی گئی تھی۔

متعلقہ خبریں