اسلام آباد ( اے بی این نیوز )چین نے پاکستان پر واجب الادا 2 ارب ڈالر کے قرض کی واپسی کی مدت میں ایک سال کی توسیع کر دی ہے۔
وزارت خزانہ کی طرف سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق، پاکستان کے معاشی استحکام اور بحالی کے لیے چین کا تعاون جاری ہے۔ اس ضمن میں چین نے پاکستان کے ذمے واجب الادا 2 ارب ڈالر کی رقم کی واپسی کی مدت میں ایک سال کی مزید توسیع کر دی ہے۔
یہ قرض 24 مارچ کو واپس ہونا تھا، لیکن چین کی جانب سے مدت میں توسیع کی تصدیق کر دی گئی ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق، اس توسیع سے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر کو مستحکم رکھنے میں مدد ملے گی۔















