اسلام آباد ( اے بی این نیوز )حکومت کا 9مئی سے متعلق جوڈیشل کمیشن نہ بنانے کا فیصلہ، ذرائع کے مطابق حکومتی مذاکراتی کمیٹی نے پی ٹی آئی کے مطالبات کا جواب تیار کرلیا۔
حکومتی مذاکراتی خصوصی کمیٹی 2نکاتی مطالبات کا جائزہ لے رہی ہے۔
نو مئی جی ایچ کیو کور کمانڈر کے گھر حملہ ہوا، حکومتی مذاکراتی کمیٹی کا جواب۔ شہدا کی یادگاروں اور مجسموں کی بے حرمتی کی گئی، حکومتی مذاکراتی کمیٹی کا جواب۔ منظم منصوبہ بندی سے فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا،حکومتی مذاکراتی کمیٹی کا جواب۔
عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات پر جوڈیشل کمیشن نہیں بن سکتا،حکومتی مذاکراتی کمیٹی کا جواب۔ نو مئی سے متعلق عدالتوں میں چلان پیش ہوچکے،حکومتی مذاکراتی کمیٹی کا جواب۔ نو مئی کا کوئی سیاسی قیدی نہیں، حکومتی مذاکراتی کمیٹی کا جواب۔
پی ٹی آئی مطالبات کا حقائق سے تعلق نہیں، حکومتی مذاکراتی کمیٹی کا جواب۔ پی ٹی آئی مذاکرات کمیٹی کو چوتھے دو ر میں تحریری جواب دیا جائے گا۔