اہم خبریں

صرافہ مارکیٹ میں بڑی ہلچل، سونے کی قیمتیں مزید گر گئیں

صرافہ مارکیٹ میں بڑی ہلچل، سونے کی قیمتیں مزید گر گئیں

کراچی (اے بی این نیوز) کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی ملک میں سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 1800 روپے کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 55 ہزار 736 روپے ہوگئی۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں 1543 روپے کمی ہوئی ہے، جس کے بعد 10 گرام سونا 3 لاکھ 90 ہزار 720 روپے کا ہوگیا۔

دوسری جانب عالمی بازار میں بھی سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 18 ڈالر کمی کے بعد 4322 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔

یوں ملک میں مسلسل دوسرے کاروباری روز سونے کی قیمت میں کمی سامنے آئی ہے۔
مزید پڑھیں‌:خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے، عوام میں خوف و ہراس

متعلقہ خبریں