لودھراں(نیوزڈیسک)پنجاب کے علاقے لودھراں میں اپنی پہلی اہلیہ سے بغیر اجازت دوسری شادی کرنیوالا شہری مشکل میںپھنس گیا، دوسری شادی پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنے والے شوہر کو 6 ماہ قید، 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی گئی۔لودھراں کی تحصیل کہروڑپکا کی رہائشی شکیلہ بی بی نے اپنے شوہر محسن کے خلاف بغیر اجازت دوسری شادی کرنے کے خلاف سول کورٹ میں رٹ پٹیشن دائر کر رکھی تھی۔
کیس کی سماعت مکمل کرتے ہوئے جج فیملی کورٹ طاہرہ شہزاد خان نے بغیر اجازت شادی کرنے کاجرم ثابت ہونے پر مجرم محسن کو 6 ماہ قیداور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنادیا۔عدم ادائیگی پر جرمانے کی صورت میں مجرم کو 2 ماہ مزید قید کی سزا بھگتنا ہوگی۔عدالتی فیصلے کے بعد پولیس نے مجرم کو کمرہ عدالت سے گرفتار کر کے سینٹرل جیل بہاولپور منتقل کردیا۔
حکومت اوراپوزیشن مل کرملک کوآگےلےجاسکتےہیں، وزیر دفاع خواجہ آ صف