اہم خبریں

سرکاری ملازمین کے لیے بڑی خبر، حکومت کا اسمارٹ لاک ڈاؤن پر غور

سرکاری ملازمین کے لیے بڑی خبر، حکومت کا اسمارٹ لاک ڈاؤن پر غور

اسلام آباد (اے بی این نیوز) پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور ایندھن کی بچت کے پیشِ نظر وفاقی حکومت نے ملک بھر میں ایندھن کے استعمال اور غیر ضروری نقل و حرکت کم کرنے کے لیے اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کرنے کی تجاویز پر غور شروع کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت ہونے والے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں تیل کی کھپت کم کرنے کے لیے مختلف تجاویز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن کے تحت سرکاری اور نجی شعبے کے دفاتر میں ہفتے کے دوران چار دن کام کرنے کی تجویز زیرِ غور ہے، جبکہ جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو تعطیلات کے ذریعے شہریوں کی غیر ضروری نقل و حرکت محدود کرنے کی تجویز بھی سامنے آئی ہے۔

ذرائع کے مطابق دفتری امور جاری رکھنے اور ملازمین کی آمدورفت پر ہونے والے اخراجات کم کرنے کے لیے سرکاری ملازمین کو باری باری ڈیوٹی دینے کا طریقہ کار بھی زیرِ غور ہے۔

حکومت کی جانب سے اخراجات اور ایندھن کی کھپت میں کمی کے لیے 50 فیصد سرکاری گاڑیاں عارضی طور پر استعمال سے ہٹانے کی تجویز بھی زیرِ غور لائی گئی ہے، تاکہ قومی خزانے پر ایندھن کے اخراجات کا بوجھ کم کیا جاسکے۔

تاہم ذرائع کے مطابق مذکورہ تجاویز پر حتمی فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے.
مزید پڑھیں‌:نوازالدین صدیقی کے کیریئر سے متعلق بڑا انکشاف، شائقین حیران رہ گئے

متعلقہ خبریں