اہم خبریں

صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی ایوانِ صدر میں ملاقات،اہم پیشرفت

اسلام آباد ( اے بی این نیوز  )صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی ایوانِ صدر میں ملاقات۔ ملاقات میں نائب وزیر اعظم،وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی کی بھی شرکت۔

گورنر خيبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی، سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف اور ممبر قومی اسمبلی سید نوید قمر نےبھی ملاقات میں شرکت کی۔ وزیرِ اعظم نے صدر آصف علی زرداری کی صحت کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی ، معاشی اور سیکورٹی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔ صدر مملکت اور وزیرِ اعظم کا ملکی ترقی کیلئے مل کر آگے بڑھنے کے عزم کا اعادہ۔ صدر مملکت اور وزیر اعظم کی پارلیمنٹ میں قانون سازی کے امور پر بھی بات چیت کی۔

دونوں رہنماؤں کا قانونی امور پر تمام سیاسی اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے آگے بڑھنے کا فیصلہ۔ صدر مملکت نے وزیرِ اعظم کو ملکی ترقی اور استحکام کیلئے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

مزید پڑھیں :

متعلقہ خبریں