لاہور ( اے بی این نیوز ) جدید زرعی تبدیلی کو آگے بڑھانے کے لیے FACE اور پنجاب حکومت کی شراکت۔ محکمہ زراعت پنجاب اور FACE )وڈ سیکیورٹی اینڈ ایگریکلچر سینٹر آف ایکسی لینس) FACE نے زراعت کے شعبے کو آگے بڑھانے کے لیے پنجاب حکومت کے ساتھ اشتراک کیلئے مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیا۔
فصلوں کی پیداوار کو بہتر بنانے اور خطے کی بدلتی ہوئی آب و ہوا کے مطابق پائیدار کاشتکاری کے طریقوں کو فروغ دینے کے لیےFACE تکنیکی جدت، بین الاقوامی مہارت اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے ساتھ محکمہ زراعت پنجاب کی مدد کرے گا۔
پنجاب کے وزیر زراعت سید عاشق حسین نے اس امید کا اظہار کیا کہ اس تعاون سے غذائی تحفظ، فصلوں کی کم پیداوار، اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سمیت اہم چیلنجوں سے نمٹا جائے گا۔
چیف آپریٹنگ آفیسر FACE، جناب حسن اکرم نے جدید تکنیکوں اور بین الاقوامی مہارت کے ذریعے کسانوں کو بااختیار بنانے کے لیے تنظیم کے عزم کو اجاگر کیا۔
مزید پڑھیں :وزیر اعظم سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات،مدارس بل بارے اہم گفتگو