اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) عمران خان کی بہن نورین نیازی کا اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع ۔ نورین نیازی نےعمران خان کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات کے حصول کے لیے درخواست دائر کر دی ۔
نورین نیازی نے عمران خان کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست کل سماعت کے لیے مقرر کر دی۔
جسٹس ارباب محمد طاہر کل نورین نیازی کی درخواست پر سماعت کریں گے۔ نورین نیازی نے درخواست دی ہے عمران خان کیخلاف درج مقدمات کی مکمل تفصیلات اور ایف آئی آرز کی نقول فراہم کی جائیں۔ استدعا کی گئی ہے
درخواست پر حتمی فیصلے تک معلوم اور نامعلوم مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری سے روکا جائے۔ درخواست میں وزارت داخلہ ، آئی جی اسلام آباد ، ایف آئی اے و دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
مزید پڑھیں :پنجاب میں سموگ کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر قابو پانے کیلئے،کل راولپنڈی میں مصنوعی بارش کا تجربہ کیا جائے گا