اسلام آباد ( اے بی این نیوز )وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت انسداد پولیو کے حوالے سے اہم اجلاس۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے مل کر پولیو جیسے چیلنج کو شکست دینی ہے۔ انشاء اللہ جلد پاکستان پولیو فری ملک بنے گا۔
جب تک پولیو کو ہمیشہ کیلئے شکست نہ دے لیں چین سے نہیں بیٹھیں ۔ پولیو کے خاتمے کے حوالے سے حکومتی پولیو ٹیم کی کوششیں لائق تحسین ہیں۔ وزیراعظم کا کوآرڈینیٹر قومی صحت ڈاکٹر مختار احمد بھرتھ، فوکل پرسن برائے انسداد پولیو عائشہ رضا فاروق اور سیکرٹری قومی صحت کو حالیہ انسداد پولیو مہم کےدوران ملک میں پولیو سے زیادہ متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے کی ہدایت۔
وزیراعظم کی انسداد پولیو مہم کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرانے اور وزیراعظم کی امیونیٹی گیپ کے حوالےسے جامع حکمت عملی ترتیب دینے کی ہدایت ۔ اس موقع پر وزیر اعظم کو بریفنگ دی گئی کہ ملک میں اس وقت پولیو کے ایکٹو کیسز کی تعداد 41 ہو چکی ہے۔
ان کیسز میں سے 25 کیسز ایسے ہیں جن کی روٹین امیونائیزیشن بہتر نہیں ہے۔ ملک کے جن علاقوں میں بچوں میں پولیو ویکسینیشن کی شرح بہتر ہے وہاں پولیو کا پھیلاؤ کم ہے۔ اجلاس میں وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے قومی صحت ڈاکٹر مختار احمد بھرتھ، وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے انسداد پولیو عائشہ رضا فاروق اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی ۔
مزید پڑھیں :حکومت کا27ویں آئینی ترمیم پر خصوصی پارلیمانی کمیٹی کو برقرار رکھنے کا فیصلہ