اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کا 26ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دینے والے ارکان قومی اسمبلی کیخلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ ۔
سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کا کہنا تھا کہ 26ویں آئینی ترمیم میں ووٹ دینے والے اراکین پی ٹی آئی کا حصہ نہیں رہیں گے۔
حکومت نے قانون سازی کیلئے عدالت سے لے کر اراکان اسمبلی تک ہر چیز کا بندوبست کیاہوا تھا۔ تاہم ہم نے ان اراکین کیخلاف قانونی کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا جنہوں نے پارٹی پالیسی کیخلاف ووٹ دیا۔
اسد قیصر کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے پہلے اسپیکر کو ایک ریفرنس بھیجا جائے گا۔ اور پھر ان کے خلاف الیکشن کمیشن اور سپریم کورٹ سے بھی رجوع کیا جائے گا۔عوام سے ان اراکین اسمبلی کا سماجی بائیکاٹ شروع کرنے کی اپیل بھی کی جائے گی۔