اہم خبریں

پیپلز پارٹی کا 18 اکتوبر کو آئینی ترامیم پر ووٹنگ کی مخالفت کا فیصلہ

پیپلز پارٹی نے 18 اکتوبر کو آئینی ترامیم پر ووٹنگ کی مخالفت کا فیصلہ کیا ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ان کا کہنا ہے کہ حکومت آئینی ترامیم کو 18 اکتوبر سے پہلے یا بعد میں پارلیمنٹ میں پیش کرے، کیونکہ اس دن سانحہ کارساز کے باعث پارٹی کی مرکزی قیادت حیدرآباد کی ریلی میں مصروف ہوگی۔

ذرائع نے بتایا کہ آئینی ترامیم 17 اکتوبر کو پارلیمنٹ میں پیش کی جا سکتی ہیں۔ اس سے قبل پیپلز پارٹی نے 13 اکتوبر کو آئینی ترامیم لانے کی مخالفت کی تھی، جبکہ وفاقی حکومت نے 13 اکتوبر بروز اتوار کو قانون سازی کا ارادہ ظاہر کیا تھا۔

یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے بیرون ملک اپنے اور اتحادی اراکین پارلیمنٹ کو 13 اکتوبر سے پہلے طلب کر لیا تھا۔

چین کے وزیراعظم کے اعزاز میں شاندار ظہرانے کا اہتمام ،مینیو کیا ؟ جانیں

متعلقہ خبریں