اہم خبریں

اسرائیل نےمشرق وسطیٰ میں جنگ کادائرہ کاربڑھادیا،شام پربھی حملے

دمشق (  اے بی این نیوز     )اسرائیل نےمشرق وسطیٰ میں بربریت کادائرہ کاربڑھادیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق صیہونی افواج کےلبنان اوریمن کےبعدشام پربھی حملےکئے۔
دمشق پراسرائیلی فضائی حملےمیں خاتون صحافی سمیت3شہری شہیدہو گئے۔
صیہونی بربریت میں9شامی شہری زخمی ہوئے۔ اسرائیلی فضائی حملےسےنجی املاک کونقصان پہنچا۔ شامی فضائیہ نےمتعدداسرائیلی میزائلوں کوہدف پرگرنےسےپہلےہی مارگرایا۔
بیروت پرحملےکی وجہ سےبڑی تعدادمیں لبنانی شہری شام میں پناہ کیلئےجارہےہیں
مزید پڑھیں :جمعہ کے دن پی ٹی آئی کا احتجاج، اسلام آباد کو دو دن قبل ہی مکمل سیل کرنے کا فیصلہ

متعلقہ خبریں