اسلام آباد ( اے بی این نیوز )بانی تحریک انصاف پر توشہ خانہ ٹو کیس کی ایف ائی اے میں انکوائری کا معاملہ ۔ اے بی این نے بانی تحریک انصاف کے خلاف جاری تحقیقات اور چالان رپورٹ حاصل کر لی ۔
عمران خان اور ان کی اہلیہ نے سعودیہ دورہ کے دوران حاصل شدہ گفٹ توشہ خانہ میں جمع نہیں کرائے۔ رپورٹ کے مطابقبانی تحریک انصاف نے مئی 2021 میں سعودیہ کا دورہ کیا تھا ۔
بانی تحریک انصاف کو مختلف ممالک کے دورہ کے وقت 108 گفٹ ملے ۔
بانی تحریک انصاف نے 58 مختلف تحائف اور باکسز کو توشہ خانہ سے حاصل کیا۔ اپنے پاس رکھنے والے گفٹ کی مالیت 14 کروڑ ،21 لاکھ روہے سے زائد تھی ۔ بانی تحریک انصاف نے 58 میں سے 14 تحائف کی مالیت 3 کروڑ 80 لاکھ روپے لگائی گئ ۔
باقی 44 گفٹس جن کی مالئت 30 ہزار روپے یا اس سے کم تھی بلامعاوضہ اپنے پاس رکھ لیے۔ گفٹس میں بولگری جیولری سیٹ بھی شامل تھا جس کی اصل مالیت نا لگائی جا سکی۔
اپنے پاس رکھے جانے والے باقی تمام گفٹس کی مکمل تفصیلات بھی توشہ خانہ کو جمع نہیں کروائی گئی۔ بولگری جیولری سیٹ وزیر اعظم کی اہلیہ کو ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سے گفٹ کیا گیا تھا ۔
بولگری سیٹ میں ایک عدد بریسلٹ ،انگوٹھی ،جھمکے اور نیکلس بھی شامل تھا ۔
بولگری جیولری سیٹ بیش قیمت اور نوادراتی تھا ۔ سیٹ میں شامل انگوٹھی میں گلابی رنگ کا ہیرا جڑا تھا ۔ بریسلٹ میں بھی گلابی ہیروں اور دیگر جواہرات کی لڑی تھی۔ نیکلس میں بھی بیش قیمت موتی اور گلابی ہیرے لگے تھے ۔ جھمکوں میں 18 قیراط کے ہیرے اور دیگر جواہرات شامل تھے ۔
مزید پڑھیں :الیکشن کمیشن کا مخصوص نشستوںں کے حوالے سے اجلاس بے نتیجہ ختم