اتوار 13 ستمبر،آج کے دن آپ کے ستارے آپ کی زندگی کے حوالے سے کیا کہتے ہیں ۔ آپ کے کیرئیر ، ملازمت، محبت، صحت، پیسے، کیریئر سے متعلق اپنے گہرے سلگتے سوالات کے جوابات تلاش کریں۔
برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
اب حالات انشاءاللہ بڑی تیزی سے آپ کے حق میں بدلیں گے، آپ کو فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ بہت وقت پریشانی اور مشکلات میں گزارا ہے،اب اس کا ازالہ ممکن ہو سکے گا۔ یہ ہفتہ اللہ نے چاہا تو بڑا اہم ہو گا، کسی بھی وقت آپ کو ایسی خبریں مل سکتی ہے جو مستقبل کے حوالے سے اہم ہوں گی ۔ جو لوگ عرصہ دراز سے بے روزگار تھے خوشخبری سن سکیں گے۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
آپ کے لئے اللہ نے چاہا تو اب کوئی اہم سلسلہ بن جانے کے بڑے امکانات ہیں۔ جو لوگ برسوں سے ایک جگہ رک سے گئے تھے، بڑی اُمید ہے کہ وہ اب چل پڑیں گے، برسوں کے بعد مستقبل بہتر کرنے کا موقع مل رہا ہے توآپ اس کو اپنے ہاتھوں سے مت جانے دیں۔ ان دنوں جو آفر آئے اللہ کام نام لے کر اس کو حاصل کر لیں، اُمید ہے کہ آپ کے لئے بڑی فائدہ مند ہو گی۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
اللہ پاک تو خود فرماتے ہیں کہ ہر مشکل کے ساتھ آسانی ہے تو یقینا آپ کی مشکلات کے ساتھ بھی آسانیاں ہیں، وہ اب جلد شروع ہو سکتی ہیں مگر اس کے لئے پوری توکل سے کام لینا ضروری ہے۔ آپ کو اب محنت سے کام کرنا ہو گا، سستی ، لاپروائی چھوڑنی ہو گی، جو غیر شرعی راستہ ہے، اُس سے دُور رہنا ہو گا اور موبائل کا استعمال صرف کام کی غرض سے کریں۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
بار بار فیصلے بدلیں گے تو مشکل تو ہو گی اور آگے بڑھنے میں ناکامی بھی، جو لوگ عرصہ دراز سے ایک جگہ بلاک ہو کر رہ گئے تھے، ان کو چاہئے کہ اب تبدیلی کے بارے میں کوشش کریں اس طرح وہ ضرور کامیاب ہوں گے۔ جو لوگ رشتے وغیرہ کے حوالے سے پریشان ہیں یا ازدواجی معاملات میں خرابی محسوس کر رہے ہیں، وہ انشاءاللہ بہتری اور خوشخبری دونوں سنے گے۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
کیوں بار بار ماضی میں جانے کی کوشش کرتے ہیں۔ جو ہو چکا اس کو بھول جائیں اب نئے سرے سے زندگی کا آغاز کریں اور وہ بھی سیدھی اور صاف ،ان دنوں آپ کی توجہ جن فضول کاموں پر ہے، ان سے جس قدر ممکن ہو دُور ہو جائیں۔ جو لوگ عرصہ دراز سے کسی بھی مقصد کے لئے کوشاں تھے: وہ بحکم اللہ جلد کامیابی حاصل کر لیں گے بس دماغ بالکل صاف رہنا ضروری ہے۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
اپنے ایک بڑے کام کی رکاوٹ کو دور ہوتا ہوا دیکھیں گے اور جو تنگ کر رہا تھا انشاءاللہ اُس سے بھی نجات حاصل ہو گی، آج خوبصورت دن ہی شمار ہو گا۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
ارادے مضبوط ہوں تو اللہ منزل تک پہنچا ہی دیتے ہیں، آپ تو بہت جلد تھک جاتے ہیں، کام کو درمیان میں ہی چھوڑ دیتے ہیں، آپ کو اس لئے نقصان کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس وقت حالات میں تبدیلی آ رہی ہے، کافی کچھ آپ کی نظروں کے سامنے ہو گا۔ آپ نے مناسب وقت پر مناسب فیصلہ کر لینا ہے،اس میں تھوڑی سی دیر بھی نہیں کرنی۔ یہ فیصلہ شاید ساری عمر پر بھاری ہو۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
اب بھی وقت ہے اپنے بارے میں اچھی طرح سوچ لیں کہ آپ نے کس طرف جانا ہے، قسمت بار بار مواقع فراہم نہیں کرتی، آج ٹھیک فیصلہ سازی زندگی پرحاوی ہو سکتی ہے۔ آپ نے ماضی میں بے شمار ایسی غلطیاں کی ہیں، جو اب تک آپ کے ساتھ چل رہی ہیں اور اب صورتحال ایک بارپھر تبدیل ہو رہی ہے، اللہ کا نام لے کر اپنے مستقبل کے لئے جو فیصلہ کرنا ہے کر لیں مگر استخارے کی مدد سے۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
کسی نے آپ کا ساتھ نہیں دینا، سب مطلب پرست ہیں اپنے ہوں یا غیر، اب زندگی کا اگلا سفر آپ نے اکیلے طے کرنا ہے، اپنی محنت کے بل بوتے پر، اس کے لئے ذہنی طور پر تیار ہو جا ئیں۔ جو لوگ عرصہ دراز سے تبدیلی کے خواہشمند تھے ، ان کے لئے اللہ نے چاہا تو ضرور آسانیاں ملیں گی۔ رسک آپ نے لینا ہے اور پھر رکنے کا نام بھی مت لیں، انشاءاللہ جلد منزل کے جانب ہوں گے۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
یہ ہفتہ اللہ نے چاہا تو بڑا شاندار ثابت ہو گا۔ آپ جس بھی پریشانی میں مبتلا تھے، اللہ پاک ضرور نکال دیں گے اور آپ کے سارے دکھ درد دور ہوں گے۔ جو ان اولاد کے لئے پریشان لوگ اب سکون کا سانس لے سکتے ہیں، جن کو رشتے وغیرہ میں برسوں سے رکاوٹوں کا سامنا تھا وہ اب دور ہوں گی۔ خوشخبری سمجھ لیں کہ دروازے پر دستخط دے گی۔ بس آپ کے کھلنے کی دیر ہے۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
آپ دل چھوٹا مت کریں ۔ ماضی میں جو ہو چکا ہے، اس کو بھول جائیں، بڑی امید ہے کہ اب آپ کے لئے اچھے مواقعے میسر آئیں گے اور مستقبل کو سنوارنے کا موقع ملے گا۔ مگر بہت سے لوگوں کے چہرے سے نقاب بھی اتر جائے گا ۔ جس حقیقت سے برسوں تک نا آشنا تھے، وہ سامنے ہو سکتی ہے۔ اس کے لئے ذہنی طور پر تیار رہیں ۔ اہم لوگ زندگی سے نکلنے کے قریب ہیں بس آپ غصہ قابو میں رکھیں۔
برج حوت، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
وقت ہمیشہ ایک جیسا نہیں رہتا۔ آپ کو اب برسوں کے بعد شاید ایک اچھے وقت کا سامنا ہے۔ آپ نے اس کی قدر کر لی تو پھر وارے نیارے ہو جائیں گے۔ جو لوگ بیمار ہیں، بندش میں ہیں یا کسی بھی قسم کی اثر میں ہیں، وہ انشاءاللہ ضرور اس پریشانی سے نکل جانے میں کامیاب ہوں گے اور جس مقصد کے لئے رقم درکار ہو گی، اس کے حاصل ہونے کی امید کی ہے۔
مزیدپڑھیں: سولر پینلز کی قیمت میں استحکام، 13 ستمبر کو فی واٹ نئی قیمتیں سامنے آگئیں















