اسلام آباد ( اے بی این نیوز )چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر کا لاہور جلسہ کا این اوسی ملنے کے بعد وڈیو پیغام جاری ۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ
تحریک انصاف کو 21 ستمبر کو لاہور جلسہ کیلئے این او سی جاری کردیا گیا۔ این او سی جاری کرنے پر ضلعی انتظامیہ کا مشکور ہوں۔
زیادہ سے زیادہ کارکن جلسہ میں شرکت کریں، پورے ملک کے لوگ آئیں۔
انتظامیہ سے درخواست کرتا ہوں کہ کل راستوں میں کسی قسم کی رکاوٹ کھڑی نہ کرے۔ رکاوٹیں نہ ہونے پر عوام وقت پر پہنچ سکیں گے اور ہم جلسہ بر وقت ختم کرسکیں گے۔
پی ٹی آئی ورکرز سے درخواست ہے پرامن طریقے سے جلسہ میں شرکت کریں۔ کارکنوں سے اپیل ہے ایک بجے تک جلسہ گاہ پہنچیں تاکہ وقت پر سارا عمل ہو۔
یہ بانی چیئرمین کا پیغام ہے کہ سب کارکن جلسہ میں شرکت کریں۔ میری عوام سے درخواست ہے کہ جلسہ میں زیادہ سے زیادہ شرکت کریں۔
21 ستمبر کو لاہور میں ہونے والے جلسے کے حوالے سے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹرگوہر علی خان کا اہم پیغام pic.twitter.com/vR1WMAbtCg
— Barrister Gohar Khan (@BarristerGohar) September 19, 2024
مزید پڑھیں :پارلیمنٹ کے قانون سازی کے اختیار پر سپریم کورٹ کا اہم فیصلہ آگیا