اہم خبریں

آئی ایم ایف کا دباو ،بلوچستان میں ایکسپورٹ پراسیسنگ زون کا منصوبہ بند

اسلام آباد(نیوزڈیسک) وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کے دباو میں آکرنئے ایکسپورٹ پراسیسنگ زون کی تعمیر روک دی، اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں وزارت خزانہ کی جانب سے مخالفت کے بعد وزارت صنعت و پیداوار نے بلوچستان میں ایکسپورٹ پراسیسنگ زون تعمیر کرنے کی اپنی سمری واپس لے لی۔

ایکسپورٹ کو بڑھانے کیلئے یہ ایکسپورٹ پراسیسنگ زون بلوچستان کے علاقے سیاہ ڈیک میں بنائے جانے کا منصوبہ بنایا گیا تھا۔ وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی زیرصدارت ای سی سی کا اجلاس، شنگھائی کو آپریشن آرگنازئزیشن کے سربراہی اجلاس کی میزبانی کیلئے ایک ارب روپے کے اضافی فنڈز کی منظوری دیدی۔

یاد رہے کہ سفک کے سیکریٹری جمیل قریشی نے آئی ایم ایف کی شرائط پر ایکسپورٹ پراسیسنگ زونز بند کرنے کی خبروں کی تردید کی تھی مگر ایکس (ٹوئیٹر) پر جاری بیان کے چند گھنٹوں بعد ہی بلوچستان میں ایکسپورٹ پراسیسنگ زون کے قیام کا فیصلہ واپس لے لیا گیا۔
عمران خان کا ملٹری ٹرائل، اسلام آباد ہائیکورٹ نے اٹارنی جنرل سے وضاحت طلب کرلی

متعلقہ خبریں