اسلام آباد(نیوزڈیسک)عمران خان کا ملٹری ٹرائل ،عمران خان کوملٹری حراست میں دیا جائے گا یا نہیں؟ اسلام آبادہائیکورٹ نے اٹارنی جنرل سے ابھی وضاحت طلب کر لی۔
بانی پی ٹی آئی کے ممکنہ ملٹری حراست و ٹرائل کے خلاف درخواست پر دوبارہ سماعت ،اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر اعتراضات دور کر دئیے۔جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی رجسٹرار آفس کو درخواست پر نمبر لگانے کی ہدایت ،بانی پی ٹی آئی کا ملٹری ٹرائل ہوگا یا نہیں ؟اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت سے وضاحت طلب کرلی ۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے 16 ستمبر تک وفاقی حکومت سے وضاحت طلب کر لی ۔وزراء کی طرف سے بانی پی ٹی آئی کے ملٹری ٹرائل کی دھمکی دی گئی، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب بانی پی ٹی آئی ایک سویلین ہیں، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب سویلین کا ملٹری ٹرائل درخواست گزار اور عدالت کیلئے باعث فکر ہے،
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب درخواست گزار کے وکیل کہتے ہیں کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی طرف سے بیان آیا ہے، جسٹس حسن اورنگزیب اگر ایسا ہے تو فیڈریشن کی طرف سے واضح موقف آنا چاہیے۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب آج ہم کہہ دیں کہ ابھی کچھ نہیں کل آپ ملٹری ٹرائل کا آرڈر لے آئیں پھر کیا ہو گا؟ جسٹس حسن اورنگزیب نے کہا کہ وفاقی حکومت سے ہدایات لے کر پیر کو عدالت کو واضح آگاہ کریں،
میری استدعا ہے کہ پہلے درخواست پر عائد اعتراضات کا فیصلہ کر لیا جائے، ایڈیشنل اٹارنی جنرل ، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فوجی عدالتوں میں سویلین کے ٹرائل سے متعلق فیصلہ موجود ہے، جواب دیں کہ کیا بانی پی ٹی آئی کے ملٹری ٹرائل کا معاملہ زیرغور ہے؟
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ اگر ایسا کچھ زیرغور ہوا تو پھر ہم اس کیس کو سن کر فیصلہ کرینگے،عدالت نے کیس کی سماعت 16 ستمبر تک ملتوی کر دی۔
بانی تحریک انصاف عمران خان کا ممکنہ ملٹری ٹرائل روکنے کے کیس میں غیرمعمولی مکالمہ!ہمیں خدشہ ہے کہ عمران خان کو ملٹری کسٹڈی میں دیا جائے گا۔ وکیل عمران خان عزیر بھنڈاری
،یہ سیاست ہے، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کے ریمارکس،ڈی جی صاحب (آئی ایس پی آر) کی طرف سے بھی بیان آیا ہے، وکیل عمران خان عزیز بھنڈاری ،
یہ بھی ایک سیاسی پہلو ہے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کے ریمارکس ، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے اٹارنی جنرل سے عمران خان کے ملٹری ٹرائل سے متعلق وضاحت مانگ لی۔
8 ستمبر کو پی ٹی آئی جلسے میں ہونیوالے تشدد کی انکوائری کیلئے خصوصی پولیس ٹیم تشکیل