اہم خبریں

پاکستان انقلاب کے دہانے پر کھڑا ہے،محمود خان اچکزئی

اسلام آباد (  اے بی این نیوز    )محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ آپ کا انقلاب آ چکا ہے ۔ افسوس ہے کہ بہت معتبر سیاست دان کہتے ہیں کہ انقلاب نہیں آئے گا۔
فارم 47 والے چور اور ڈاکو ہیں۔

عامل اور بد عمل ایک جیسے نہیں ہو سکتے ۔ پاکستان انقلاب کے دہانے پر کھڑا ہے۔ جلسے سے خطاب کرتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ اپنی صفوں میں ترتیب سے چلیں۔ ہم نے کہا تھا کہ انقلاب لائیں گے انقلاب آگیا ووٹ کے ذریعے۔

یہ لوگوں کا مجمعہ بتا رہا ہے کہ یہ تبدیلی چاہتے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی جیل میں ہے یہ بہت بری بات ہے۔ علی امین کو کارکنان کی رہائی کیلئے اقدامات کرنے چاہئیں۔

مزید پڑھیں :اسلام آباد ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ایف سی کو طلب کر لیا گیا

متعلقہ خبریں