اہم خبریں

اے ٹی ایم فراڈ سے بچنے کیلئے سٹیٹ بینک کی نئی ہدایات جاری

کراچی(نیوز ڈیسک) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اے ٹی ایم فراڈ سے متعلق تمام کمرشل بینکوں کو نئی ہدایات جاری کر دیں۔

مرکزی بینک کی جانب سے اے ٹی ایم ٹرانزیکشن سے متعلق تمام کمرشل بینکوں کو اے ٹی ایم فراڈ کو روکنے اور ملک بھر میں صارفین کی سکیورٹی کو بہتر بنانے کے لیے نئی ہدایات جاری ک کی گئی ہیں۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری ہدایات میں کمرشل بینکوں کو سی سی ٹی وی کیمروں کو 24 گھنٹے فعال رکھنے اور ان کے اکاؤنٹس یا اے ٹی ایم ٹرانزیکشنز سے منسلک مشکوک سرگرمی کی صورت میں صارفین کو فوری طور پر الرٹ کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے تمام کمرشل بینکوں کو یہ ہدایت بھی کی گئی ہے کہ کھاتہ داروں کے تحفظ کو بڑھانے اور غیر مجاز لین دین کے خطرے کو کم کرنے کے لیے عالمی سطح پر مطابقت رکھنے والے چپ اور پن کارڈ جاری کیے جائیں ۔

مرکزی نے بینکنگ نیٹ ورکس کے مابین محفوظ اور خفیہ رابطے کے ساتھ ساتھ اے ٹی ایم سسٹمز اور بینکنگ سافٹ ویئر کی باقاعدہ اپ ڈیٹس کی ضرورت پر بھی زور دیا ہے۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے مالیاتی اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ اے ٹی ایم مشینوں میں ضروری حفاظتی آلات کی تنصیب کو یقینی بنایا جائے جبکہ اے ٹی ایم سے متعلقہ فراڈ کا پتہ لگانے اور اس کی روک تھام کے لیے جدید ٹیکنالوجی استعمال کی جائے۔

مرکزی بینک نے اے ٹی ایم فراڈ کا شکار ہونے والے صارفین کو فوری طور پر اپنے متعلقہ بینک کی ہیلپ لائن پر رابطہ کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری ہدایت میں کہا گیا ہے کہ متعلقہ بینک میں شکایات کے اندراج کے باوجود اگر مسئلہ حل نہ ہو تو صارفین اسٹیٹ بینک کے آن لائن شکایت پورٹل کے ذریعے اپنی شکایات کا اندراج کروا سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں۔بجٹ 27-2026: سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی تجویز

متعلقہ خبریں