اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ حکومت نے اپنے کیسز کے لیے این آر او ٹو لیا ہے۔ بانی پی ٹی آئی کیخلاف بوگس کیسز بنائے گئے۔
عدالتی فیصلے کے بعد وکلا سے مشاورت کریں گے۔
بانی پی ٹی آئی کا ملٹری ٹرائل سے کوئی لینا دینا نہیں۔ فیض حمید کا میرے ساتھ کوئی رابطہ نہیں تھا۔ تحریک انصاف کو کسی بیساکھیوں کی ضرورت نہیں تھی۔ تحریک انصاف عوام کی طاقت سے اسمبلی میں آئی تھی۔
پی ٹی آئی کے ضلعی صدر عامر مغل کا جلسہ گاہ کا دورہ۔ عامر مغل نے کہا کہ اسلام آباد:جلسے کیلئے کنٹینر اور دیگر سامان پہنچ چکا۔ کارکن بانی کی رہائی ،مینڈیٹ چوروں سے نجات کیلئے نکلیں۔
راستے بند ہونے کی صورت میں موٹرسائیکلوں کا استعمال کیا جائے گا۔ جلسے میں خواتین اور فیملیز کیلئے خصوصی انتظام کریں گے۔
مزید پڑھیں :پی ٹی آئی کا جلسہ،بڑی بریکنگ نیوز آگئی، علی امین گنڈاپور کی مداخلت،حکومت خوف کا شکار،بڑا فیصلہ















