کراچی ( اے بی این نیوز) مقامی صرافہ بازاروں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 4 ہزار 300 روپے مہنگا ہوگیا۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 4 ہزار 300 روپے اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 41 ہزار 636 روپے فی تولہ ہوگئی۔
نرخ نامے کے مطابق 24 قیراط سونے کی 10 گرام قیمت میں 3 ہزار 686 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 78 ہزار 631 روپے ہوگئی۔ اسی طرح 22 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت 3 ہزار 379 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 47 ہزار 91 روپے ہوگئی۔
چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ مقامی صرافہ بازار میں 24 قیراط چاندی کی فی تولہ قیمت 20 روپے بڑھ کر 6 ہزار 578 روپے جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 17 روپے اضافے کے بعد 5 ہزار 639 روپے ہوگئی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی قیمتی دھاتوں کے نرخ میں اضافہ دیکھا گیا۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 43 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 191 ڈالر ہوگئی، جبکہ چاندی کی قیمت 20 سینٹ اضافے کے بعد 61 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی۔
ایس ایچ او کے فارم ہائوس اور پیٹرول پمپ پر چھاپہ،ایرانی ڈیزل برآمد















