اہم خبریں

قوم کی مددسےدہشتگردوں کوعبرتناک انجام سےدوچارکریں گے،آرمی چیف

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر نے کہا ہے کہ دہشتگردی کےخلاف پاک فوج اپنےآپریشن جاری رکھےہوئےہے۔ قربانیوں کا سلسلہ دہشتگردوں کے خاتمے تک جاری رہےگا۔
پاکستان کےعوام اپنی افواج کےشانہ بشانہ کھڑےہیں۔ قوم کی مددسےدہشتگردوں کوعبرتناک انجام سےدوچارکریں گے۔
یہی مضبوط رشتہ دشمنوں کی شکست کاباعث ہے۔
آج کےدن تمام شہداکوخراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ پاکستانی قوم بہادر قوم ہے،آزادی کی قیمت چکانا جانتی ہے۔
مسلح افواج نےملک کی خاطرہمیشہ قربانیاں دیں۔ ہزاروں شہداملک کی خاطرقربان ہوئے،قربانیوں کاسلسلہ آج بھی جاری ہے۔ جوانوں کی قربانیاں ہمارےحوصلےکومزیدبلندکرتی ہیں۔
فتنہ الخوارج کےخلاف پاک فوج کےآپریشن جاری ہیں۔
ریاست پاکستان شہدا کی قربانیوں کاثمرہے۔ افواج پاکستان اورعوام کارشتہ ہمیشہ سےمضبوط رہا۔ قوم نے آزمائش میں فوج کے شانہ بشانہ دشمنوں کا مقابلہ کیا۔ قوم میں انتشاراورمایوسی پھیلانےوالوں کومتحدہوکرشکست دیں گے۔ مایوس عناصرکی جانب سےپاکستان کوکمزوربنانےکی ناکام کوشش کی گئی۔

مزید پڑھیں :پی ٹی آئی کا جلسہ، اہلکاروں کو انوکھی ہدایات ، پولیس کی منصوبہ بہ بندی بے نقاب

متعلقہ خبریں