اہم خبریں

وفاقی حکومت کا بلوچستان میں سیکیورٹی صورتحال کے تناظر میں اہم فیصلہ

راولپنڈی ( اے بی این نیوز      ) وفاقی حکومت کا بلوچستان میں سیکیورٹی صورتحال کے تناظر میں اہم فیصلہ ۔ بلوچستان میں وفاقی حکومت کا سیکیورٹی فورسز کو خصوصی اختیارات دینے کا فیصلہ، ذرائع کے مطابق

دہشت گردی کے شبے میں کسی بھی مشکوک شخص کو حراست میں لیا جا سکے گا۔ وفاقی کابینہنے پاک فوج، سول آرمڈ فورسز اور حکومت کو خصوصی اختیارات دینے کا فیصلہ کر لیا۔ کابینہ نے انسداد دہشتگردی ایکٹ1997 میں ترمیم کی منظوری دے دی۔

انسداد دہشتگردی ایکٹ 1997 میں ترمیم کے لیے قانون سازی کی جائے گی۔ ترمیم سے سیکیورٹی فورسزکو دہشت گردی کے خلاف مزید موثر آپریشن کے لیے قانونی تحفظ ملے گا۔
ترمیم کے بعد انٹیلیجنس ایجنسیز، قانون نافذ کرنے والے اداروں پر مشتمل مشترکہ تحقیقاتی ٹیمیں تشکیل دی جاسکیں گی۔

مزید پڑھیں :اختر مینگل کے چہرے پر کرب تھا، اسے دیکھ کر بہت افسوس ہوتا ہے،رؤف حسن

متعلقہ خبریں