اہم خبریں

سپریم کورٹ نے آئندہ ہفتے کیلئے ججز روسٹر جاری کر دیا

اسلام آباد ( اے بی این نیوز      ) سپریم کورٹ نے آئندہ ہفتے کیلئے ججز روسٹر جاری کر دیا ۔ اسلام آباد رجسٹری کیلئے 6 بینچز کی تشکیل کی گئی ۔ بینچ نمبر ایک چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ، جسٹس عرفان سعادت پر مشتمل ہوگا۔
جسٹس نعیم اختر افغان، جسٹس شاہد بلال حسن بھی بینچ نمبر ایک میں مشتمل ہے۔ بنیچ نمبر 2جسٹس منیب اختر،جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس سید احسن اظہر رضوی پر مشتمل ہو گا۔ بینچ نمبر 3 جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس شاہد وحید اور جسٹس عقیل عباسی پر مشتمل ہے۔
بینچ نمبر 4 کی سربراہی جسٹس امین الدین خان کریں گے ۔ جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس عائشہ اے ملک بھی بنیچ کا حصہ ہوں گے۔ بینچ نمبر 5 کے سربراہ جسٹس جمال مندوخیل ہوں گے ۔
جسٹس مسرت ہلالی،جسٹس ملک شہزاد احمد خان بھی بنیچ کا حصہ ہوں گے ۔
بینچ نمبر 6 میں ایڈہاک ججز جسٹس سردار طارق مسعود،جسٹس مظہر عالم میاں خیل شامل ہیں ۔

مزید پڑھیں :پنجاب ، بچوں کی غذائی قلت سے نمٹنے کیلئے سکول نیوٹریشن پروگرام کا آغاز

متعلقہ خبریں