اسلام آباد ( اے بی این نیوز )وزیر پیٹرولیم مصدق ملکنے کہا ہے کہ آئندہ موسم سرما میں گیس کی قیمتیں نہیں بڑھیں گی۔ ایڈوانس بتا رہا ہوں گیس کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہوگا۔
اس بات کی قوی امید ہے کہ اسپاٹ ایل این جی کارگوز خریدنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
صحافیوں کو پیٹرولیم سیکٹر پر بریفنگ دیتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ چار یا پانچ ٹیمیں بجلی قیمتوں پر ریلیف پر کام کر رہی ہیں۔ بجلی قیمتوں، جینکوز، سرکلر ڈیٹ، کپیسٹی پیمنٹس پر الگ الگ کام ہو رہا۔
جو پیکج لے کر آئیں گے اس سے عوام کو کچھ ریلیف ملے گا۔
گیس کی سپلائی کے حوالے سے سردیاں میں ایک بڑا چیلنج درپیش ہو گا۔ سردیوں میں بجلی کی کھپت کم ہونا ایک بڑا مسئلہ ہے۔ سردیوں میں بجلی کی کھپت کو بڑھانا ضروری ہے۔
بجلی قیمتیں کم کر کے گیس کی قیمتیں بڑھائیں تو سردیوں میں بجلی کھپت بڑھ سکتی ہے۔
ہیٹرز اور چولہے گیس کی بجائے بجلی پر منتقل ہوں تو سردیوں میں کپیسٹی پیمنٹ سے بچا جا سکتا ہے۔ ہر دس روز کے بعد سعودی وفود کے ساتھ ملاقات کرتا ہوں۔ گرین ریفائنری کیلئے کمرشل رپورٹ دسمبر میں سامنے آئے گی۔
دنیا بھر میں پیٹرو کیمیکلز کی ڈیمانڈ بڑھ رہی ہے۔ گرین فیلڈ ریفائنری میں 50 فیصد پٹروکیمیکل اور 50 فیصد پیٹرولیم ہو گی۔ ریکوڈک کو ایک اڈوانس مرحلے میں لے کر جا رہے ہیں۔
رکوڈک پر ہم نان ڈسکلوژر اگریمنٹ میں ہیں۔
ریکوڈک پر قوم کو جلد مثبت خبر ملے گی۔ سولرائزیشن پر رپورٹ جلد وزیراعظم کو پیش کی جائیگی۔ آئی پی گیس پائپلائن پر 18 ارب کے جرمانے کی بات بالکل درست نہیں۔
آئی پی گیس پائپ لائن پر پاکستان پر جرمانے کا تاحال کوئی تخمینہ نہیں۔
بلوچستان مسئلے کا حل صرف ریکوڈک کیلئے نہیں بلکہ وہاں کہ لوگوں کیلئے ہونا چاہیئے۔ بلوچستان کے مسائل کا سیاسی حل نکالنا ضروری ہے۔ بلوچستان میں بیرونی مداخلت ہے۔
فرنٹیئر ریجن میں سب کمپنیوں کو طے شدہ طریقے کے تحت سکیورٹی دی جاتی ہے۔
مزید پڑھیں :سی ڈی اے کا اسلام آباد میں مزید 10 نئے رہائشی سیکٹرز کھو لنے کامنصوبہ