کراچی( اے بی این نیوز ) کراچی کے تمام اسکول کل کھلے رہیں گے۔ کمشنر کراچی سید حسن نقوی کا کہنا ہے کہ کراچی کے تمام اسکول جمعرات 29 اگست کو کھلے رہیں گے۔
اپنے بیان میں کمشنر کراچی نے کہا کہ کل اسکول بند کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔قبل ازیں ڈپٹی کمشنر وسطی نے ضلع وسطی میں اسکول بند کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم بعد ازاں محکمہ موسمیات اور صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے نئی ایڈوائزری کے بعد ضلع وسطی میں اسکولوں کی بندش کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا گیا۔
مزید پڑھیں :یوٹیلیٹی سٹور کارپوریشن کے ملازمین کا دھرنا ڈی چوک پر جاری















