اہم خبریں

خیبر پختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی؟ اہم پیش رفت سامنے آگئی

خیبر پختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی؟ اہم پیش رفت سامنے آگئی

اسلام آباد ( اے بی این نیوز) خیبر پختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی کے نفاذ سے متعلق اہم پیش رفت سامنے آگئی، اس معاملے پر صدر مملکت سے مشاورت کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایوان صدر میں اجلاس طلب کیا گیا، جس میں خیبر پختونخوا کی سیاسی صورتحال، امن و امان اور پاکستان تحریک انصاف کے اسلام آباد لانگ مارچ کے معاملے پر غور کیا جانا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف صدر مملکت آصف علی زرداری کو خیبر پختونخوا کی سیاسی اور امن و امان کی صورتحال پر اعتماد میں لیں گے۔

اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کے مشاورتی اجلاس میں خیبر پختونخوا کی صورتحال کے تناظر میں مختلف آئینی آپشنز پر غور کیا گیا تھا۔ اجلاس میں صدر مملکت اور دیگر متعلقہ فریقین سے مشاورت کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں وفاقی وزرا اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی، جبکہ ملک بھر خصوصاً خیبر پختونخوا میں امن و امان کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی، جبکہ پی ٹی آئی کے 4 اکتوبر کو اسلام آباد مارچ کے اعلان اور مختلف رابطوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔

دوسری جانب موجودہ اطلاعات کے مطابق وفاقی حکومت نے فی الحال خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی یا گورنر راج کے فوری نفاذ کے بجائے سیاسی صورتحال میں مزید پیش رفت کا انتظار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
مزید پڑھیں‌:حکومت کا پی ٹی آئی سے رابطہ، بڑی پیش رفت سامنے آگئی

متعلقہ خبریں