اسلام آباد (اے بی این نیوز )سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ دیر آید درست آید۔ آئین وقانون کا نقصان ہو تو ایسے اقدامات ہونے ہی تھے۔ یہ شروعات ہے ابھی بہت بڑے بت گرنے ہیں۔
فوج نےپیغام دیا ہے کہ موجودہ قیادت ایماندار ہے ۔ سپہ سالارکومبارکباد یتاہوں،جوناممکن تھا وہ بھی ممکن کردکھایاہے۔ آنےوالےدنوں میں بانی اورپی ٹی آئی زمین پرلیٹ جائیں گے۔
ٹاپ سٹی کاکیس اٹھےگاتواوربھی کئی نام سامنےآئیں گے۔
9مئی والوں کی پشت پناہی کرنےوالوں کابھی احتساب ہوگا۔ 9مئی،بانی پی ٹی آئی سےلےکرفیض حمید تک جڑ تک پہنچ گئے ہیں۔ جوپاکستان کونقصان پہنچائےگاٹھوک بجاکران کااحتساب ہوگا۔
سیاستدانوں سمیت چوریاں بچانےوالے سب لوگوں کی باری ہے۔
بہت بڑے برج تھےاب ان کی بھی باری ہے انہوں نےبھی گرناہے۔ فیض آباددھرناکیس توجھوٹاہےابھی بہت بڑےکیسزسامنےآئیں گے۔
مزید پڑھیں :پی ایس او میں غیرقانونی بھرتیوں کا ریفرنس، شاہد خاقان عباسی سمیت تمام ملزمان بری