اہم خبریں

آئی پی پیز کا معاملہ حل ہونے تک دھرنا ختم نہیں ہوگا، امیر جماعت اسلامی کاواضح اعلان

راولپنڈی ( اے بی این نیوز        )آئی پی پیز کا معاملہ حل ہونے تک دھرنا ختم نہیں ہوگا۔ امیر جماعت اسلامی کاواضح اعلان۔ راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہاکہ جماعت اسلامی کے مطالبات حقیقت پر مبنی ہیں۔ حکومتی مذاکراتی ٹیم کے پاس ہماری کسی بات کا جواب نہیں۔ ہم سے بجلی قیمت وصول کریں۔ اضافی ٹیکس وصول نہ کریں۔ جو بجلی بن ہی نہیں رہی اس کی قیمت بھی عوام کو دیناپڑتی ہے۔ آئی پی پیز معاہدوں سے عوام سے ہزاروں ارب روپے لوٹ لئے گئے۔ جن معاہدوں کی مدت ختم ہو گئی ان کو ختم کیا جائے۔

مزید پڑھیں :اسماعیل ہانیہ کی نماز جنازہ ادا، کل دوحہ میں سپرد خاک کیا جائےگا

متعلقہ خبریں