اہم خبریں

کوشش کی جارہی ہے ایسے ججز لائے جائیں جو حکومت کی ایما پر چلیں،سلمان اکرم راجہ

اسلام آباد ( اے بی این نیوز    )رہنما تحریک انصاف سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ ایڈہاک ججزکامعاملہ ٹائمنگ کی وجہ سےنیت پرشک پیدا کرتا ہے۔ پی ٹی آئی پر پابندی کیلئےحکومت کی جانب سے کوشش کی جارہی ہے۔
کوشش کی جارہی ہے ایسے ججز لائے جائیں جو حکومت کی ایما پر چلیں۔ بدقسمتی کی بات ہے ایسے اقدامات کیے جارہے ہیں جس سے نقصان ہوگا۔
جنگل کے قانون میں کون سرمایہ کاری کرتا ہے۔
ملک کو بنانا ریپبلک بنائیں گے تو معیشت کیسے بہتر ہوسکتی ہے۔ فل کورٹ ہوتی ہے تو اس میں ایڈہاک ججز شامل ہوسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں :مجوزہ ایڈہاک ججز مثبت مثال قائم کرنا چاہتے ہیں تو پیشکش کو مسترد کر دینا چاہیے، عمر ایوب

متعلقہ خبریں