اسلام آباد ( اے بی این نیوز )توہین الیکشن کمیشن اورتوہین چیف الیکشن کمشنر کیسز کا معاملہ۔ الیکشن کمیشن نے عمران خان اور فوادچوہدری کو نوٹس جاری کردیئے۔
بانی پاکستان تحریک انصاف کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت 11جولائی کوہوگی۔
فواد چوہدری کے خلاف بھی توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت 11جولائی کوہوگی۔ دو سال سے کیس زیرالتواہے ،گذشتہ سماعت پر فواد چوہدری پیش نہیں ہوسکے تھے۔
توہین الیکشن کمیشن،وچیف الیکشن کمشنر کیس میں الیکشن کمیشن بانی پی ٹی آئی اور فواد چودھری پرفرد جرم عائد کرچکا ہے۔
فواد چوہدری کی جانب سے توہین الیکشن کمیشن کیس میں اوپن ٹرائل کی استدعا کی تھی۔ ممبر الیکشن کمیشن نثار درانی توہین الیکشن کمیشن کیس پر سماعت کریں گے۔
مزید پڑھیں :بجلی بم گرا دیا گیا،فی یونٹ کی قیمت میں ہو شربا اضافہ کر دیا گیا،جانئے کتنا،تفصیلات خبر میں