اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا سپورٹ بہت زیادہ ہے۔ پی ٹی آئی کو جولوگ پیسے دیتے ہیں اس کے خاندانوں کو اٹھایا جاتا ہے۔
ہماری پارٹی کی فنڈ میں بہت کمی آئی۔ بانی پی ٹی آئی نے ملک کو ہمیشہ دیا لیا نہیں۔ مخالفین بانی پی ٹی آئی کی مقبولیت سے خوفزدہ ہے۔ وہ اپنی سیاست کو فن ہوتا دیکھ رہے ہیںوہ اے بی این نیوقز کے پروگرام سوال سےآگے میں گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ
پوری دنیا میں بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہونے والی ناانصافی پر بات ہورہی ہے۔ بانی پی ٹی آئی نے ہمیشہ پاکستان کی بھلائی کیلئے کام کیا ہیں۔ ملک کو شوکت خانم اور نمل یونیورسٹی جیسے ادارے دیئے۔
ہم محب وطن ہیں ملک دشمن نہیں۔
فواد چودھری نے پارٹی میں واپسی کا موقع خود ضائع کیا۔ فواد چودھری اس وقت پی ٹی آئی کا ممبر نہیں۔ اشرافیہ نے ملک کا وہ حال کیا جو دشمن نے بھی نہیں کیا۔ عدت کیس ایک شرمناک اور بیہودہ کیس ہے ۔
کچھ قوتیں نہیں چاہتی کہ بانی پی ٹی آئی جیل سے باہر نکلے۔ بانی پی ٹی آئی پر اب صرف عدت کا شرمناک کیس باقی ہے۔ ہم احتجاج کیلئے بانی پی ٹی آئی کی کال کا انتظار کررہے ہیں۔
پی ٹی آئی میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں۔
مزید پڑھیں :الیکشن کمیشن نے ایک سیاسی جماعت کو نکال دیا،جو ایک اہم سوال ہے،سپریم کورٹ