اہم خبریں

مشکل وقت میں پارٹی چھوڑنے والے لوگ کبھی قابلِ قبول نہیں ہوں گے، کور کمیٹی پی ٹی آئی

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا،اعلامیہ کے مطابق کور کمیٹی اجلاس میں 3اہم قراردادیں متفقہ طور پر منظور کر لی گئیں۔
عمر ایوب خان کا بطور سیکرٹری جنرل استعفیٰ منظور نہ کرنے کی سفارش بھی قرارداد کا حصہ تھی۔ قرارداد میں کہا گیا کہ پارٹی عمر ایوب خان کی پارٹی کے لیے پیش کی گئی قابل تحسین خدمات معترف ہے۔
عمر ایوب خان سے پارٹی عہدے سے اپنا استعفیٰ واپس لینے کی درخواست کرتے ہیں۔ کور کمیٹی تاحیات بانی چیئرمین سے عمر ایوب خان کا استعفیٰ منظور نہ کرنے کی درخواست کرتی ہے۔
کور کمیٹی پارٹی سے راہیں جدا کرنے والے افراد کی شدید مذمت کرتی ہے۔ مشکل وقت میں پارٹی چھوڑنے والے لوگ کبھی قابلِ قبول نہیں ہوں گے۔ مستقبل میں پارٹی نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر سختی سے نمٹا جائے گا۔

مزید پڑھیں :48’’   ممتاز  ‘‘ شخصیات کی ا یمبیسیڈر ایٹ لارج کی تقرری ، حکومتی نوازشات پر سوال اٹھ گئے

متعلقہ خبریں