اہم خبریں

کرم ، صدہ میں سیکیورٹی فورسزکی گاڑی آئی ای ڈی سےٹکراگئی،5سیکیورٹی اہلکارشہید

کرم ( اے بی این نیوز   ) ضلع کرم کے علاقے صدہ میں سیکیورٹی فورسزکی گاڑی آئی ای ڈی سےٹکراگئی۔
دھماکاخیزموادپھٹنےسے5سیکیورٹی اہلکارشہید ہو گئے ،آئی ایس پی آر کے مطابق شہدامیں حوالدارعقیل احمد،لانس نائیک محمدتافیر،سپاہی انوش،سپاہی ہارون ولیم،سپاہی محمداعظم خان شہدامیں شاملہیں۔

علاقے میں موجودہ دہشت گردوں کےخاتمےکیلئےکلیئرنس آپریشن جاری ہے ۔ تفصیلات کے مطابق مٹی کے پانچ بہادر بیٹے،حوالدار عقیل احمد (عمر: 33 سال، ساکن ضلع اوکاڑہ)، لانس نائیک محمد طفیر (عمر: 30 سال، رہائشی ضلع پونچھ)، سپاہی انوش رفون (عمر: 24 سال، ساکن ڈسٹرکٹ اٹک)، سپاہی محمد اعظم خان۔

(عمر: 26 سال، رہائشی ضلع ہری پور) اور سپاہی ہارون ولیم (عمر: 29 سال، رہائشی اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری) نے لازوال قربانی دی اور شہادت کو گلے لگا لیا۔ علاقے میں موجود دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لیے علاقے کی صفائی کی جا رہی ہے اور اس گھناؤنے فعل کے مرتکب افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

مزید پڑھیں :بلوچستان کا 850 ارب روپے کا بجٹ پیش کر دیا گیا،ملاز مین کیلئے بڑی خوشخبری

متعلقہ خبریں