اہم خبریں

بورے والا،7 سالہ بچے پر موٹرسائیکل چوری کا مقدمہ،ایس ایچ نے جج کے سامنے غلطی تسلیم کرتے ہوئے معافی مانگ لی

بورے والا(نیوزڈیسک)پنجاب کے شہر بورے والا میں 7 سالہ بچے کو موٹرسائیکل چوری کے مقدمے میں عدالت میں پیش کیا گیا۔تھانہ فتح شاہ پولیس نے 7 سالہ بچے پر موٹرسائیکل چوری کا مقدمہ درج کیا تھا، جس کا والد ضمانت کےلیے مقامی عدالت پہنچا۔جج اس معاملے پر ایس ایچ او پر برہم ہوگئے، جس پر تھانیدار نے اپنی غلطی تسلیم کی اور جج کے روبرو معافی مانگ لی۔بورے والا کی مقامی عدالت نے موٹرسائیکل چوری کے مقدمے سے بچے کا نام خارج کرنے کا حکم دے دیا۔

متعلقہ خبریں