لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کے رہنما حسن مرتضیٰ کا کہنا ہے کہ بد قسمتی سے ہم نگراں وزیر اعلیٰ پر متفق نہیں ہوسکے، افسوس ہے کہ ہم یہاں سے اتفاق رائے کے بغیر جا رہے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حسن مرتضیٰ نے کہا کہ معاملات سیاسی طور پر طے ہونے کے مواقع ہوتے ہیں مگر یہاں نہیں ہو سکے، جب اتنی پولرائزڈ پوزیشنز ہوجائیں تو اتفاق نہیں ہو سکتا۔حسن مرتضیٰ نے کہا کہ جب ہاؤس چھوٹا تھا تو لوگ بڑے تھے اب ہاؤس بڑا ہوگیا ہے لوگ چھوٹے ہوگئے، بدقسمتی سے ہمارا اتفاق نہیں ہو سکا ہم اچھی یادیں لے کر نہیں جا رہے ہیں۔















