اہم خبریں

ہمیں ورثہ میں کمزور معیشت ملی،وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار

اسلام آباد ( نامہ نگار )وفاقی وزیر خزانہ اور محصولات سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے آج ایف بی آر میں ریفارمز اینڈ ریسورس موبلائزیشن کمیشن (آر آر ایم سی) کے افتتاحی اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میںوزیرآعظم کے معاون خصوصی برائے ریونیوطارق محمود پاشا ، چیئرمین آر آر ایم سی اشفاق یوسف تولہ ، چیئرمین ایف بی آر ڈاکٹر عاصم، ڈاکٹر محمد اقبال، عبدالحمید میمن، ڈاکٹر وقار احمد، غضنفر بلور، اردشیر سلیم۔ طارق اور توقیر احمد نے ذاتی طور پر شرکت کی جبکہ رانا منیر حسین صدر پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن، صدر ایف پی سی سی آئی عرفان اقبال شیخ، آصف ہارون، حیدر علی پٹیل، عبدالقادر میمن اور زیاد بشیر نے زوم کے ذریعے ورچوئل طورپراجلاس میں شرکت کی۔وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کمیشن کے ارکان کا خیرمقدم کیا اور ملک کی اقتصادی اور مالیاتی صورتحال پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ورثہ میں کمزور معیشت ملی تاہم اس کے باوجود حکومت معیشت کو درست سمت میں گامزن کرنے اور معاشی استحکام اور ترقی کے حصول کے لیے مختلف شعبوں میں اصلاحات متعارف کرانے کے لیے پرعزم ہے۔انہوں نے ریفارمز اینڈ ریسورس موبلائزیشن کمیشن کی اہمیت کو مزید اجاگرکیا جس میں ٹیکس کے موجودہ نظام میں درپیش مسائل اور مشکلات کی نشاندہی کی اور پائیدار اقتصادی ترقی کے حصول کے لیے وسائل کو متحرک کرنے، کاروبار کرنے میں آسانی اور ٹیکس ادا کرنے والوں کی سہولت کے لیے موجودہ ریونیو پالیسیوں میں اصلاحات کی تجویز دی۔وزیر خزانہ نے کمیشن کے لیے نیک خواہشات اور تعاون کا اظہار کرتے ہوئے اراکین پر زور دیا کہ وہ مالیاتی اور اقتصادی استحکام اور محصولات میں اضافے کے لیے ٹیکس اصلاحات متعارف کرانے کے لیے کمیشن کی تیز رفتار سرگرمیوں کے لیے اپنی پوری کوشش کریں۔ چیئرمین آر آر ایم سی اشفاق یوسف تولہ نے تمام سطح کے اسٹیک ہولڈرز سمیت کمیشن کو نوٹیفایی کرنے اور جامع اصلاحات کے لیے تفصیلی حوالہ کی شرائط یعنی ٹی او آرز کے لیے گہری دلچسپی لینے پر وزیر خزانہ کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ خبریں